مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ہے۔چاند گرہن کی مدت 6 گھنٹے 13 منٹ اور 48 سکینڈ ہوگی۔ اس صدی کا سب سے طویل چاند گرہن ایران سمیت دنیا بھر میں دیکھا جارہا ہے۔ یہ چاند گرہن گرین لینڈ ، امریکہ اور کینڈا کو چھوڑ کر دنیا کے بقیہ کئی ممالک میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق چاند گرہن دیکھنے کے لیے کسی بھی حفاظتی اقدامات کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ عموماً سورج گرہن کو دیکھنے میں ہی غیرمعمولی حفاظتی اقدامات کے طور پر سیاہ چشمے، فلٹر یا ایکسرے استعمال کیے جاتے ہیں۔ چاند گرہن کا بہترین نظارہ مشرقی افریقہ ، مشرقِ وسطیٰ، ایران، بھارت ، پاکستان اور چین کے بعض حصوں میں ممکن ہے۔ چاند گرہن کے مکمل عمل کا دورانیہ چھ گھنٹے اور 13 منٹ اور 48 سکینڈ ہوگا جو ایک ریکارڈ ہے اور اتنا طویل دورانیہ مستقبل قریب میں دیکھنا ممکن نہ ہوگا۔ دوسری جانب مکمل چاند گرہن کا دورانیہ بھی ایک گھنٹہ 43 منٹ ہے جو اس صدی کا سب سے طویل دورانیہ بھی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا بھر میں صدی کے طویل ترین چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ہے۔
News ID 1882588
آپ کا تبصرہ